Friday, February 1, 2013

Athar Ali Column on 02-02-2013 on Alama Iqbal a Poet


کالم نگار | اطہر علی خان


کھیل کا میدان ہو یا ٹیکنالوجی کی دنیا، پاکستان کا نوجوان تمام شعبہ ہائے زندگی میں دیگر اقوام کے پرعزم اور ہونہارنوجوانوں سے کسی بھی طرح کم نہیں- خاص طور پر تعلیمی میدان میں اپنی شاندار ذہانت اورکارکردگی کی وجہ سے ہمارے نوجوان بلاشبہ دنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتے ہےں مگر بدقسمتی سے گزشتہ کئی برسوںسے طلباو طالبات کوملک بھرمیں شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جہاں اپنی تعلیمی مصروفیات کو جاری رکھنے میں دشواریوں کا سامناہے وہاں لوڈشیڈنگ نے زراعت،صنعت، کاروباری سرگرمیوں،برآمدات اور ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ تعلیمی شعبہ کو بھی شدید متاثر کیا ہے-وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے طالب علموں کی تعلیمی سرگرمیوں کی بہتری اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ ، دانش سکولز، لیپ ٹاپ، آئی ٹی لیب اور انٹرن شپ جیسی شاندار سکیمیں متعارف کروائیںہیں-
حکومت پنجاب نے کوٹ سبزل ،رحیم یار خان سے لے کر اٹک اور میانوالی تک 16دانش سکول قائم کئے ہیں جن کی آغوش میں غریب بچے اور بچیاں ایچی سن جیسے ماحول میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور انہیں رہائش ،کھانا ،کتابیں مفت فراہم کی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ چار ہزار سے زائدسکولوں میں آئی ٹی لیب کے قیام پر5۔ارب روپے ،پنجاب انڈومنٹ فنڈ کے لئے 10۔ارب فراہم کئے گئے- 50ہزارگرایجویٹس کے لئے انٹرنشپ پروگرام شروع کیاگیا ہے جس کے تحت انہیں مختلف سرکاری اداروں میں تربیت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماہانہ مشاہرہ بھی دیاجارہاہے۔
وزیر اعلی نے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اڑھائی ارب روپے کی کثیر لاگت سے اجالاپروگرام کے تحت ”سولر ہوم سسٹم “ کے منصوبے کا اجراءکیا -اس پروگرام کے مطابق سرکاری سکولوں و کالجوں کے مجموعی طور پر2لاکھ مستحق طلباوطالبات میں جدیدسولرلیمپس صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کئے جائیں گے تاکہ ان کی تعلیم میں حائل اندھیروں کو دور کیا جاسکے اور ان کے مستقبل کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں میں بھی اجالا کیا جاسکے-
وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے گزشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع بہاولپور سے " خادم پنجاب اجالا پروگرام" کے تحت مفت سولر لیمپس کی فراہمی کا افتتاح کرکے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقیاتی و فلاحی منصوبوں میں ترجیح دینے کی روایت برقرار رکھی- لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کے لئے وزیراعلی پنجاب کے اس پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں و کالجوں کے نہم اور فرسٹ ایئر میں60فیصدیا زائد نمبر حاصل کرنے والے جماعت دہم اور سیکنڈ ایئر کے طلبا و طالبات کے علاوہ دانش سکولوں ، دینی مدارس، ٹیوٹا، ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے اداروں ، PEEF سکالرز اور خصوصی تعلیم کے سکولوں میں زیرتعلیم طلباو طالبات میں یہ سولرلیمپس خالصتا میرٹ اور استحقاق کی بنیاد پر تقسیم کئے جائیں گے۔ ان سولرلیمپس کی خصوصیت ہے کہ یہ 18گھنٹے بلاتعطل بجلی کی ترسیل ممکن بنا سکتے ہیں۔
وزیراعلی محمد شہباز شریف نے ”اجالا پروگرام“ کا باقاعدہ افتتاح اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایک سادہ مگر پروقارتقریب میں بٹن دبا کرکیا اورسولرلیمپ روشن کیا- سرکاری سکولوں اور کالجوں کے ہونہار طلبا و طالبات میں مفت سولر لیمپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ہم ملک میں پھیلے اندھیروں کو اجالوں میں بدل دیں گے اور پنجاب حکومت کی طرف سے ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کے اجراءسے بہاولپور میں اجالے آ چکے ہیں۔
سندھ‘ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے میرے بھائی سن لیں کہ پنجاب میں اجالا پروگرام بندربانٹ یا سیاسی رشوت نہیں بلکہ بچوں کی شبانہ روز محنت کا ثمر ہے اور ہم ہونہار طلبا و طالبات کو سوفیصد میرٹ پر سولر لیمپس دے کر انہیں ان کا حق لوٹا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کوتمام فلاحی منصوبوں سے مستفید کرنے کے لئے اولین ترجیح دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ مفت سولر لیمپس دینے کا آغاز بھی ضلع بہاولپور سے کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کا یہ پروگرام تعلیمی شعبے میں ایک اور انقلابی اقدام ہے جس کے ذریعے طلبا و طالبات نہ صرف لوڈشیڈنگ کے دوران اپنی پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گے بلکہ ان کے گھر بھی روشنی سے منور ہوں گے۔ یہ سولر لیمپس 15 سے20 سال تک آپ کو روشنی فراہم کرتے رہیں گے۔ بہاول پور ڈویژن میں 15ہزار سے زائد سولر لیمپس میرٹ پر مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ یہ سولر لیمپس چین سے درآمد کئے گئے ہیں اور چین کی کمپنی نے دوست ملک ہونے کی حیثیت سے پنجاب حکومت کو 10ہزار سولر لیمپس مفت فراہم کئے ہیں جن کی مالیت 12کروڑ روپے بنتی ہے۔ اس طرح آپ کے اس خادم نے 12 کروڑ روپے کی خطیر رقم سرکاری خزانے کی بچائی ہے۔ حکومت پنجاب کی تعلیم دوست پالیسیوں کے ثمرات نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کے دیگر صوبوں کے طلبا و طالبات تک بھی مساوی طور پر پہنچائے جا رہے ہیں۔
آج سے لوڈشیڈنگ کے باعث پنجاب میں چھائے اندھیرے ہمارے سولر لیمپس کی وجہ سے چھٹ جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کے تحت سولر لیمپس حاصل کرنے والے ہونہار طلبا و طالبات کی محنت اور قابلیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ان طلبا کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں میرٹ پر سولر لیمپس فراہم کئے ہیں۔
سولر لیمپس کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزرائ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، اساتذہ کرام کے علاوہ 10ہزار سے زائد طلباو طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پوزیشن ہولڈرز اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی طرح ”اجالا سکالرز“ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ تقریب کے دوران طلبا و طالبات نے نوجوانوں کے لئے شروع کئے گئے انقلابی پروگرامز پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ نے لیپ ٹاپ‘ انٹرن شپ پروگرام‘ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ‘ پوزیشن ہولڈرز طلبا و طاطالبات کو نقد انعامات دینے کے بعد ”اجالا پروگرام“ شروع کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ اگر پاکستان کی قسمت بدلنا ہے تو ہمیں شہبازشریف جیسے علم دوست‘ دیانتدار اور مخلص لیڈر کی ضرورت ہے۔ طلبا و طالبات نے کہاکہ وزیراعلیٰ اپنے دل میں قوم کا درد رکھتے ہیں اور انہوں نے جس طرح پنجاب کو بدلا ہے اسی طرح وہ پورے ملک کو بدلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ شہباز شریف کا ”اجالا پروگرام“ ایک ایسا انقلابی پروگرام ہے جس کی نظیر پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ طلبا و طالبات نے وزیراعلیٰ کے وژن کو سراہا اور کہا کہ شہبازشریف ایک سیاستدا ن نہیں بلکہ سٹیٹس مین ہیں۔
یہ خوش آئند بات ہے کہ حکومت پنجاب کی لیپ ٹاپ اور سولر انرجی لیمپس کی تقسیم سمیت تمام فلاحی سکیموں میں صرف اور صرف ٹیلنٹ اور میرٹ کو مدنظر رکھا جارہا ہے اور زیر تعلیم ہونہار طلباءوطالبات کو سرائیکی‘ پنجابی‘ بلوچی‘ سندھی اور پٹھان کا امتیاز کئے بغیر سولر لیمپس دیئے جا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بھی قائم کی ہے جس سے آئن سٹائن اور ارفعہ کریم جیسی شخصیات جنم لیں گی جو ملک کوترقی کی اوج تک لے کر جائیں گی۔
ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ یہاں اشرافیہ کو تو تعلیم اور صحت کی تمام سہولیات دستیاب ہوتی ہیں جبکہ ایک غریب کا بچہ علاج کے لئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے سسک سسک کر جان دے دیتا ہے یا ٹیلنٹ ہونے کے باوجود غربت کی وجہ سے تعلیم کے زیور سے محروم رہ جاتا ہے۔ حکومت پنجاب کی تعلیم پرورپالیسیوں اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے پروگراموں کوعالمی ادارے بھی ستائش کی نگاہ سے دیکھتے ہیںکیونکہ یہ منصوبے شفافیت‘ معیار اور میرٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ امید واثق ہے کہ یہ سولرلیمپس درحقیقت علم کی وہ شمعیں ثابت ہوں گے جن کی روشنی میں حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان جنم لے گا۔

No comments:

Post a Comment